راؤ انوار 21 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

راؤ انوار 21 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار معطل (ایس اسی پی) راؤ انوار کو 21 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پو پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

راؤ انوار کو بکتر بند گاڑی میں انتہائی سخت سیکیورٹی میں کلفٹن میں واقع انسداد دہشت گردی کی عدالت لایا گیا جہاں بند کمرے میں نقیب قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

آج عدالت نے مختصر سماعت کے بعد راؤ انوار کو 21 اپریل تک تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

یاد رہے کہ معطل ایس ایس پی راؤ انوار کل اچانک سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں انہیں عدالتی حکم پر گرفتار کر کے کراچی منتقل کر دیا گیا تھا۔

اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی تو اس دوران ڈی ایس پی قمر احمد سمیت 10 پولیس اہلکاروں کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ پولیس کی جانب سے راؤ انوار کو عدالت میں پیش  نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کیلئے پارک اکھاڑ کر سڑک بنانے کا معاملہ، چیف جسٹس برہم
 

ایس پی انویسٹی گیشن ملیر عابد قائم خانی نے عدالت میں پیش ہوکر استدعا کی کہ راؤ انوار کو انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے لہٰذا  ملزم اگلی سماعت پر پیش کردیا جائے گا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ راؤ انوار کو اسی عدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے 13 جنوری کو ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے نوجوان نقیب اللہ محسود کو دیگر 3 افراد کے ہمراہ دہشت گرد قرار دے کر مقابلے میں مار دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں