سفارت کاروں کی ہراسگی کا معاملہ، پاکستان نے شواہد بھارت کو فراہم کر دیئے

سفارت کاروں کی ہراسگی کا معاملہ، پاکستان نے شواہد بھارت کو فراہم کر دیئے

اسلام آباد: ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دورہ امریکا پر آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے امریکا کے نجی دورے میں امریکی نائب صدر مائیک پینس سے ملاقات کی جس میں امریکا میں تعینات دفاعی مشیر بھی موجود تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں اب دہشت گردوں کو کوئی منظم وجود نہیں ہے اور امریکا انٹیلی جنس معلومات فراہم کرے تو کارروائی کریں گے۔

ڈاکٹر فیصل نے بھارت میں پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کیے جانے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اپنے سفارت کاروں کی بھارت میں ہراسگی پر تحفظات ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان نے تمام شواہد بھارت کو فراہم کیے ہیں جب کہ آج بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود واپس روانہ ہو جائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت کے لیے پاکستانی زائرین کو بھارت کی جانب سے ویزہ نہ دینے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

افغان صدر کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کو دورہ افغانستان کی دعوت پر ترجمان کا کہنا تھا تھا کہ اس دعوت کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور افغان صدر کی دعوت مثبت پیش رفت ہے جبکہ جلد افغان حکام کو جواب سے آگاہ کر دیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں