میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں سگریٹ کے دھویں سے فائرالارم بج گیا

01:00 PM, 22 Mar, 2018

 لاہور:پاکستان سپر لیگ میں گزشتہ دوسرا ایلمنیٹر میچ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ہوا جس میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کامران اکمل کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو 16 اوورز میں 171 کا ہدف ددیا۔ ہدف کی تعاقب میں کراچی کنگز 13 رنز سے ناکام رہی ۔ بابر اعظم اور جوئے ڈینلی نے عمدہ بیٹنگ کی لیکن اپنی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے ۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی پی ایس ایل تھری کے فائنل میں پہنچ گیا
 
 اس میچ کے دوران ایک ایسا واقعہ پیش آیا جسے جان کر آپ اپنی ہسی کو قابو میں نہیں رکھ سکیں گے ۔قذافی اسٹیڈیم سگریٹ کے دھویں سے فائرالارم بج گیا۔

بتایاگیاہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں میڈیابکسزکے سامنے فائرالارم سینسرزکے سامنے کسی نے سگریٹ پیاجس کے دھویں سے فائرالارم بچ اُٹھے۔فائرالارم بجنے سے میڈیابکسزاوربراڈکاسٹرزبکسزمیں بیٹھے افرادکوپریشانی کاسامناکرناپڑا ۔

 یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل نے پاکستان سپر لیگ کی نقل شروع کر دی

فائر الارم بجنے کی وجہ سے سکیورٹی حکام کی دوڑیں لگ گئیں ۔لیکن بعد میں جب انہیں پتہ چلا کہ اصل معاملہ کیا ہے تو پھر ان کی جان میں آئی ۔


نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں