ن لیگ کے رکن سندھ اسمبلی ہمایوں خان ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

11:46 AM, 22 Mar, 2018

کراچی: عام انتخابات قریب آتے ہی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ سندھ میں مسلم لیگ (ن) کے پتے ایک ایک کر کے پیپلز پارٹی کے آنگن میں گرنے لگے ہیں ۔

مزید پڑھیں: 'ملک کو اندھیروں سے نکالنے اور ایٹمی دھماکے کرنے والا پیشیاں بھگت رہا ہے'

گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رکن سندھ اسمبلی ہمایوں خان نے اپنی رہائش گاہ پر فریال تالپور اور نثار کھوڑو سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور نے ہمایوں خان کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جو لوگوں کے مسائل حل کرتی ہے۔

 

یہ خبر بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت 115 روپے پر لے جانے کا حکومت نے خود فیصلہ کیا، مشیر خزانہ

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور صوبائی وزیر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ جو کہتے تھے کہ روک سکو تو روک لو تو وہ جان لیں کہ اب ہم انہیں روک کر دکھا رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں