لاہور:ممتاز کمنٹیٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پشاورزلمی کی ٹیم مشکل صورتحال سے گزرکرآئی ہے کراچی میں ہونے والے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نسبت زلمی فیورٹ ہے۔
میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ زلمی کامسلسل دوسرامیچ تھا اس لیے اس کے چانسز زیادہ ہی تھے ان کے ٹیم کپتان تگڑے ہیں اور ٹیم بھی متوازن ہے۔انہوں نے کہا کہ رونکی اور کامران کا دن اگر اچھا ہوگا تو یہ حریف کواڑا کر رکھ دیں گے اورکامران اکمل جب حملہ کرتے ہیں تو کچھ بچتانہیں۔
انہوں نے کہا کہ قذافی سٹیڈ یم سے بہت یادیں وابستہ ہیں،میں رنر کے طور پر پہلی بار قذافی سٹیڈیم میں میدان میں اترا تھا اس میدان میں ہونے والے پی ایس ایل کے دونوں میچز ہی بہترین رہے۔
واضح رہے پی ایس ایل ٹوکا فائنل لاہور کے اسی سٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا جبکہ اس سال پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے دو میچز لاہور میں کامیاب کروا پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جواسلا م آبادیونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلاجائے گا۔