لندن : لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ برطانوی پارلیمنٹ اور ویسٹ مِنسٹر محل کے باہر پیش آیا. جس کے بعد دونوں عمارتوں کو بند کردیا گیا۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ انہوں نے چند لوگوں کو زخمی افراد کا علاج کرتے اور ہاتھ میں چھری پکڑے ایک شخص محل کے گرانڈ میں بھاگتے دیکھا۔
ہاوس آف کامنز کے رہنما کا کہنا تھا کہ پولیس نے مسلح حملہ آور کو برطانوی پارلیمنٹ کے باہر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔فائرنگ کے واقعے کے وقت پارلیمنٹ کی عمارت میں ہاس آف کامنز کا اجلاس جاری تھا جسے معطل کردیا گیا اور اراکین پارلیمنٹ کو اپنے چیمبر میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔پولیس نے کہا کہ انہیں ویسٹ منسٹر پل پر پیش آنے والے واقعے پر طلب کیا گیا جس کے بعد اہلکا جائے وقوع پر پہنچے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔فائرنگ کے بعد زیر زمین ٹرین اسٹیشن کو بھی پولیس کی درخواست پر بند کردیا گیا۔برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ واقعے میں تھریسا مے محفوظ رہیں۔