خلائی تسخیر اور مریخ مشن، ناسا کے بجٹ میں اضافہ

10:18 PM, 22 Mar, 2017

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بل پر دستخط کرکے اسے قانون کی شکل دے دی ہے، جس کے تحت ’نیشنل ایئروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے، کرہ ارض سے متعلق ادارے کا پروگرام جاری ہے اور مریخ کی تسخیر کا ہدف بحال رکھا گیا ہے۔

اس اقدام کے ذریعے ناسا کے بجٹ میں 19.5 ارب ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے گذشتہ ہفتے کانگریس کے سامنے پیش کی گئی ابتدائی بجٹ تجویز میں 19.1 ارب ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے، جو اخراجات میں کٹوتی کی جاری کوششوں کی غماز ہے دستخط کے لیے اوول آفس میں منعقدہ تقریب، جس میں دونوں جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قانون ساز موجود تھے۔

اقدام میں ادارے سے کہا گیا ہے کہ وہ 2030ء میں مریخ مشن روانہ کرنے کا پروگرام مرتب کرے، جبکہ اکیسویں صدی ہی میں کسی دوسرے سماوی مقام پر سکونت کے امکانات کو تلاش کرنے کی جستجو کرے۔

مزیدخبریں