نوازالدین صدیقی کی گھریلو زندگی مشکلات سے دوچار؟

09:55 PM, 22 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: اداکار نوازالدین صدیقی کی گھریلو زندگی ان دنوں پریشانی کا شکار نظر آتی ہے، چند روز قبل بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ وہ اپنی اہلیہ سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں بعد ازاں انہوں نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔
بولی وڈ ببل کے مطابق انہوں نے بھارت کے مقبول میگزین کو ان کی نجی زندگی کے بارے میں افواہیں پھیلانے کیلئے نوٹس بھی بھیجا تھا۔
حال ہی میں نواز کی نئی فلم”منٹو”کی تشہیر کے دوران یہ معاملہ ایک بار پھر منظر عام پر آگیا جس پر انہوں نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے جب آپ اسٹار بن جاتے ہیں تو ا س طرح کی پریشانیاں اسٹارڈم کے ساتھ آتی ہیں، لیکن یہ سب بہت عجیب ہے،میں اپنی شادی شدہ زندگی میں بہت خوش ہوں،ہمارے بچے ہیں اور ہم دونوں بہت اچھے والدین ہیں۔

مزیدخبریں