راج کمار ہیرانی جیسے ہدایت کار کے ساتھ کام کرنا ایک بہترین تجربہ ہے

راج کمار ہیرانی جیسے ہدایت کار کے ساتھ کام کرنا ایک بہترین تجربہ ہے

06:23 PM, 22 Mar, 2017

بالی ووڈ: رنبیر کپور اس فلم میں سنجے دت کی تنازعات سے بھرپور زندگی کو پیش کریں گے، لیکن ان کے لیے مشکل صرف یہی نہیں بلکہ سنجے جیسا نظر آنا بھی ایک مسئلہ ہے جس کے لیے انہوں نے اپنا اچھا خاصا وزن بڑھا لیا ہے۔

 رنبیر کپور کا کہنا تھامیرے لیے یہ ایک متاثر کن سفر ہوگا کہ میں اسکرین پر سنجے دت کے روپ میں نظر آؤں گا، میں نے اس سے قبل کبھی اتنا زیادہ وزن نہیں بڑھایا اور اب میں فلم کے دوسرے مرحلے کے لیے کچھ وزن کم بھی کروں گا۔

راج کمار ہیرانی سنجے دت کی اس فلم میں اداکار کی زندگی کے 7 پہلوؤں کو پیش کرنے کا ارادہ کررہے ہیں، جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ رنبیر کپور فلم میں کئی منفرد روپ ادا کرتے نظر آئیں گے۔رنبیر کپور ہدایت کار راج کمار ہیرانی کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بھی کافی پرجوش ہیں۔

اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ راج کمار ہیرانی جیسے ہدایت کار کے ساتھ کام کرنا ایک بہترین تجربہ ہوگا۔

اس فلم کے نام کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا، البتہ رنبیر کپور اپنی فلم 'جگا جاسوس' کے مکمل ہونے کے بعد اس کی تشہیر کا آغاز کریں گے۔

مزیدخبریں