لاہور : سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کرپشن ختم کر کے ہی جمہو ریت, پار لیمنٹ اورعوامی حقوق کا تحفظ کیاسکتا ہے. اسمبلیوں میں ایماندار لوگوں کے آنے سے ہی عوام کے حقوق کی آواز بلند ہوگی کیونکہ کر پشن کر نیوالے ملک نہیں ذاتی مفادات کا ہی تحفظ کر یں گے, کر پشن کر نیوالوں کو سیاست میں حصہ لینے کا کوئی حق نہیں ہو نا چاہیے.ملک میں آنیوالی نسلوں کو محفوظ بنانے کیلئے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کا کردار مثالی ہے. احتساب کا مطالبہ صرف تحر یک انصاف نہیں پوری قوم کا مطالبہ ہے۔
بدھ کے روز اپنے دفتر میں وسیم وٹو کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفدسے گفتگو کر تے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف اپنی اصولی سیاست کی وجہ سے عوام کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ تحر یک انصاف ہی ملک کو کر پشن, مہنگائی, بے روزگاری اور لوڈشیڈ نگ جیسے مسائل سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کا اہم تر ین مسئلہ ہے اس کے حل کیلئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاک افواج کی قر بانیاں مثالی ہیں دہشت گردی کے ختم سے ہی ملک میں امن قائم ہوسکے گا ۔