اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور ایف آئی اے میں کوئی اختلاف نہیں ، کرکٹ میں فکسنگ کے حوالے سے جوش سے نہیں ہوش سے کام لینا ہوگا، کرکٹر کے حوالے سے بہت سی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ سپاٹ فکسنگ پر کچھ خبریں صحیح ہیں اور کچھ غلط ہیں۔ وہ پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ معاملے پر نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسپاٹ فکسنگ کی جڑ تک پہنچے کاوقت آن پہنچا،ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے سزا سے بچ نہیں پائیں گ،،ایف آئی اے نے کرکٹرز کے ابتدائی بیان لے لئے،تحقیقات مکمل کرانے میں پی سی بی سے ہر ممکن تعاون کریں گے، گزشتہ واقع نے ہمارے ضمیر کو جھنجوڑ کر رکھ دیا۔ ایف آئی اے اور پی سی بی سے اجلاس آج ہوگا جس میں طے کریں گے کہ اگلا لائحہ عمل کیا ہونا چاہیے۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت ﷺ قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں، سوشل میڈیا اور ناپاک جسارت ناقابل قبول ہے۔ فیس بک کا وفد بہت جلد پاکستان آئے گا۔ سوشل میڈیا ایمان اور مذہب سے اہم نہیں۔ سوشل میڈیا باز نہ آیا تو سخت ترین اقدامات اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا مزیدکہنا تھا کہ اس معاملے پر جمعے کے روز تمام مسلم ممالک کے سفیروں کا اجلاس بلاوں گا۔ ناموس رسالت ﷺ پر تمام مسلم ممالک کا مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔