شانگلہ: شانگلہ ضلع بھر اور مضافاتی علاقوں میں دو سرے روز بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ بالائی پہاڑی سلسلوں پر ہلکی برف باری ہوئی،جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے.
شانگلہ میں پیر اور منگل کی درمیانی شب سے شروع ہونے والی موسلادھار بارش بدھ کے روز بھی جاری رہی،بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر ہلکی بارف باری بھی جاری ہے۔ وادی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ،بہار کا موسم شروع ہوتے ہی بارش نے پھلدار درختوں کو بھی نقصان پہنچادیا۔
محکمہ موسمیات نے بارشوں کے اس سلسلے کو جمعہ تک جاری رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔