اسلام آباد:سوئس بینک میں چوری کا پیسہ رکھنےوالوں کیلئے بری خبر،سوئٹزرلینڈ اور پاکستان میں اکاؤنٹس کی تفصیلات کا معاہدہ طے پانے کے بعد جمع کرائی رقوم کا حساب دیناپڑے گا ۔سوئس اکاؤنٹس میں پاکستانیوں کے کھربوں روپے کا کوئی حساب کتاب نہیں۔اب بغیر ٹیکس اور غیر قانونی ذرائع سے حاصل رقم سوئس بینکس میں چھپانا مشکل ہو گا۔ پاکستان اور سوئٹزرلینڈ میں معلومات کے تبادلے کا معاہدہ ، کئی چہرے بے نقاب کردے گا ۔
مگر ابھی مہلت باقی ہے کیونکہ پاک سوئس معاہدے پر عملدر آمد اگلے سال یکم جولائی سے ہوگا ۔ سوئس بینکوں میں رقوم رکھنے والے ممالک میں پاکستان کا 69 واں نمبر ہے اور پاکستانیوں کے سوئس اکا ؤنٹس میں تقریبا 81 کھرب روپے موجود ہیں ،جنہیں لے جانے کے ذریعے اور ٹیکس ادائیگی کا کچھ اتا پتہ نہیں۔