رمیز راجہ نے عمران خان سے ''پھٹیچر'' سوال پوچھ لیا

04:05 PM, 22 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاکستان سپر لیگ کا لاہور میں فائنل کھیلنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کو ''پھٹیچر'' کہنے کا بیان دینے کے بعد شدید تنقید کی زد میں آئے تاہم اب ان کے ساتھ ورلڈکپ 1992ء کی فاتح ٹیم کا حصہ رہنے والے رمیز راجہ نے بھی ان کے ''پھٹیچر'' والے بیان کا حوالہ دے ڈالا۔

 نجی ٹی وی کے ایک خصوصی شو میں رمیز راجہ نے عمران خان سے سوال کیا کہ ''کیا آپ کو لگتا تھا کہ آپ اس تقریباً ''پھٹیچر'' ٹیم کے ساتھ ورلڈکپ جیت جائیں گے؟

عمران خان رمیز راجہ کے شرارتی سوال کو سمجھ گئے اور جواب دیا کہ ''اس ٹورنامنٹ میں آپ سب مجھ سے چھوٹے تھے۔ انضمام کا پہلا ٹور تھا۔ مشتاق کو بھی کرکٹ کھیلتے ایک یا دو سال ہی ہوئے تھے۔ وسیم اس وقت اپنے کیریئر کے عروج پر تھا اور آپ (رمیز راجہ) بھی تھوڑے بہت سینئر کھلاڑی بن چکے تھے آپ سب مجھ سے بہت ڈرتے تھے لیکن میں کسی کو کاٹتا نہیں تھا۔

مزیدخبریں