لاہور:آسکر انعام یافتہ اینی میٹڈ فلم ’زوٹوپیا‘ کے اسکرپٹ رائٹر پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے سکرپٹ چوری کیا ہے .
اصل اسکرپٹ لکھنے کا دعویٰ کرنے والے ہالی ووڈ اسکرپٹ رائٹر اور پروڈیوسر گرے گولڈ مین نے کیلیفورنیا کی عدالت میں والٹ ڈزنی پکچرزکے خلاف مقدمہ کر دیا۔
ہالی ووڈ اسکرپٹ رائٹر گرے گولڈ مین نے والٹ ڈزنی پر زوٹوپیا کا اسکرپٹ لفظ بلفظ کاپی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ڈرنی نے ان کے اسکرپٹ کی تھیم، پلاٹ، کردار، ڈائیلاگ، یہاں تک کہ فلم کا ٹائٹل تک چرایا۔
دوسری جانب ڈزنی پکچر نے گولڈ مین کے دعووں کو محض الزامات قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ادارہ عدالت میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کے خلاف بھرپور دفاع کرے گا۔