اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز : پاکستان نے سونے کا تمغہ حاصل کرلیا

02:36 PM, 22 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

رامسو آسٹریا میں ہونیوالے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں پاکستان نے سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔ پاکستان کی صباحت طارق نے سو میٹر ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔  پاکستان نے چاندی کے تین اور کانسی کا ایک تمغہ جیت لیا۔

رامسو آسٹریا میں ہونیوالے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں پاکستان نے سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔ پاکستان کی صباحت طارق نے سو میٹر ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔انہوں نے حریف کھلاڑیوں کو قریب تک بھٹکنے نہیں دیا۔ 

اسکے علاوہ پاکستان نے چاندی کے تین اور کانسی کا ایک تمغہ بھی حاصل کرلیا، مردوں کی سو میٹر دوڑ میں حذیفہ قاضی اور پرویز احمد نے چاندی کے تمغے اور فاطمہ عامر نے سو میٹر ڈویژن ٹو میں میں چاندی اور محمد عبداللہ کا کانسی کا میڈل حاصل کیا۔ گیمز میں بارہ پاکستانی ایتھلیٹ شرکت کررہے ہیں جن میں چھ مرد اور چھ خواتین شامل ہیں گیمز کا آغاز 14 مارچ کو ہوا تھا جو 25 مارچ تک جاری رہیں گے۔

مزیدخبریں