اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک التوا جمع

02:08 PM, 22 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

پشاور: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر کرپشن الزامات کی تحقیقات مکمل ہونے تک عہدہ چھوڑ دیں۔ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ضیااللہ آفریدی نے تحریک التوا اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی۔  اسد قیصر نے پریس کانفرنس میں ، الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا لیکن  نیب نے تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔

تحریک انصاف کے ضیااللہ آفریدی نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک التوا جمع  کراتے ہوئے کہا کہانہیں کرپشن الزامات کی تحقیقات مکمل ہونے تک عہدہ چھوڑ دینا چاہیئے۔

مزیدخبریں