بھارت میں گائے ذبح کرنے کے مقدمہ میں دو مسلمان شہریوں کو 5برس قید کی سزاءکا حکم

02:04 PM, 22 Mar, 2017

نئی دہلی: بھارت کی ایک عدالت نے گائے ذبح کرنے کے مقدمہ میں دو مسلمان شہریوں کو 5برس قید کی سزاءکا حکم دیدیا۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو مظفر نگر کی ایک عدالت نے گائے ذبح کرنے کے مقدمہ میں دو مسلمان شہریوں غیور اورغاد علی کو 5،5برس قید اور15ہزار روپے جرمانے کی ادائیگی کا فیصلہ سنادیا۔

دونوں افراد کو اترپردیش میں گاﺅ کشی کے ایکٹ کے تحت سزاءسنائی گئی ہے۔دونوں ملزمان نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیاہے۔

مزیدخبریں