رانچی: بھارتی فیلڈرز کی جانب سے رواں ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلوی بیٹسمینوں کی توجہ منتشر کرنے کیلئے منفی ہتھکنڈے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔میزبان کھلاڑیوں کو رن اپ کے دوران بھی باتیں کرتے ہوئے پایا گیا۔
عام طور پر کسی میچ میں بولر کے رن اپ تک پہنچنے اور بیٹسمین کے شاٹ کھیلنے تک باقی فیلڈرز خاموشی اختیار کرلیتے ہیں مگر بھارتی فیلڈرز مسلسل بولتے رہتے ہیں جبکہ رانچی ٹیسٹ کے آخری روز بھی ایسا ہی ہوا۔
دوسری جانب امپائر ای این گولڈ کے مطابق یادیو کی بولنگ میں رن اپ تک جانے کے دوران بھی ان کا ایک ساتھی کھلاڑی مسلسل باتیں کر رہا تھا، میٹ رینشا سے پہلے ایشانت شرما الجھے اور پھر ان کی توجہ منتشر کرکے آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے.