اسلام آباد: بین الااقوامی ائر پورٹ پر سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار احمدچوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار کو ایمیگریشن کاﺅنٹر پر لائن توڑنے پر مسافر سے کھری کھری سننا پڑ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ارسلان افتخار کو لائن توڑنے پر نامعلوم مسافر کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ اہے ۔
ویڈیو میں ارسلان افتخار نے لائن میں نہ کھڑے ہونے کی وضاحتیں پیش کیں مگر مسافر نہ مانا جس کے بعد سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے اپنے بیٹے کو سمجھایا اور معاملے کو رفع دفعہ کرایا۔
اس کے بعد ارسلان افتخار اپنی جگہ سے واپس چلے گئے ۔ویڈیوانٹرنیٹ پر اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے ۔
بین لااقوامی ائر پورٹ پر ارسلان افتخار کے لائن توڑنے پر مسافر سےتلخ کلامی
11:56 AM, 22 Mar, 2017