لوئر اورکزئی: سیکیورٹی فورسز کی فسادیوں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن جاری ہے۔ لوئراورکزئی کے علاقے اتمان خیل میں فورسز اور شدت پسندوں کے مابین جهڑپ ہوئی۔ اس دوران ایف سی میجر مدثر اور اہلکار مطیع اللہ شہید جبکہ ایک اہلکار خمی ہو گیا۔
فورسز کی جوابی کارروائی میں ٹی ٹی پی اہم کمانڈر شاہ دوران سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دوسری جانب ہنگو میں فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن بھی کیا گیا اور متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بهاری تعداد میں اسلحہ بهی برآمد کر لیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں