اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ جب وزیراعظم کے لئے منی لانڈرنگ کرنے والے کو انعام کے طور پر نوکری دی گئی ہے تو پھر کرپشن کے الزام پر کھلاڑیوں کو برُا بھلا کیوں کہا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا الیکشن فِکس کرنے والے سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنا دیا گیا۔
واضح رہے اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں شرجیل خان، شاہ زیب حسن، محمد عرفان اور خالد لطیف نے اپنے بیانات ایف آئی اے کو ریکارڈ کرا دیئے ہیں جبکہ ناصر جمشید ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے بیان ریکارڈ نہیں کرا سکے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں