پاکستان کو فسادیوں سے پاک کرنا ہے: آرمی چیف

10:17 AM, 22 Mar, 2017

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا آئیے آج پھر عہد کریں ہم پاکستان کو فسادیوں سے پاک کریں گے کیونکہ یہ ہم سب کا پاکستان ہے۔ 

انہوں نے کہا دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ 23 مارچ 1940 کو ہم نے پاکستان بنانے کا عہد کیا اور کامیاب ہوئے۔

واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں یوم پاکستان ریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کی گئی۔ مسلح افواج کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ پاک فضائیہ کے طیاروں نے فضاء میں ایئر شو کیلئے فارمیشن بنائی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں