موغا دیشو: غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی فوجی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک فوجی سمیت 5 شہری ہلاک ہو گئے جبکہ 11 لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ کچھ زخمیوں کو حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واضح رہے اسے سے پہلے بھی صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں متعدد خودکش دھماکے ہو چکے ہیں جن میں سیکڑوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں