برطانیہ کی بھی مسلم ممالک کے مسافروں پر الیکٹرانک آلات لانے پر پابندی

08:33 AM, 22 Mar, 2017

لندن: امریکا کے بعد برطانیہ کی مسلم ممالک سے آنے والے مسافروں پر الیکٹرانک مصنوعات ساتھ لانے پر پابندی لگا دی۔ ترکی، لبنان، اُردن، مصر، تیونس اور سعودی عرب کے مسافر لیپ ٹاپ، ٹیبلٹس اور بڑی اسکرین والے موبائل فونز برطانیہ نہیں لا سکیں گے۔ برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پابندی کا فیصلہ مسافروں کے محفوظ سفر کے لیے ناگزیر تھا۔

اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ نے بھی 8 مسلم ممالک سے مسافروں کو الیکٹرانک آلات امریکا لانے پر پابندی لگا دی۔ مصر، ادرن، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارت سمیت 8 ممالک کے 10 ائیر پورٹس پر فیصلے کا اطلاق ہو گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں