ٹی 20 ورلڈ کپ کا سپر ایٹ مرحلہ، بھارت نے بنگلہ دیش کو 50 رنز سے شکست دے دی

10:20 PM, 22 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

فلوریڈا: ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپرایٹ مرحلے میں بھارت نے بنگلا دیش کو 50 رنز سے شکست دے دی۔

سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم انٹیگوا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 146 رنز بنا سکی اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، نجم الحسین 40، تنزید حسن 229 اور رشاد حسین 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے 3، ارشدیپ سنگھ اور جسپریت بمرا نے 2، 2 جبکہ ہاردک پانڈیا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز میں اینٹیگا،نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیشی کپتان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ 

بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور ویرات کوہلی نے کیا تاہم پہلی وکٹ 39 کے مجموعی سکور پر گری اور کپتان روہت 23 رنز بنا آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ویرات کوہلی 37 اور سوریا کمار یادیو 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ہاردک پانڈیا کی جارحانہ اننگز کی بدولت بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

 ہاردک پانڈیا نے 27 گیندوں پر پورے 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ رشبھ پنت نے 36 اور شیوم ڈوبے نے 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن اور رشاد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزیدخبریں