پی ٹی آئی والے صبح کچھ کہتے ہیں شام کو کچھ کہتے ہیں، طے کر لیں جینے کی تمنا ہے یا مرنے کا ارادہ ہے:شیری رحمان

پی ٹی آئی والے صبح کچھ کہتے ہیں شام کو کچھ کہتے ہیں، طے کر لیں جینے کی تمنا ہے یا مرنے کا ارادہ ہے:شیری رحمان

اسلام آباد:پی پی پی  کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے صبح کچھ کہتے ہیں شام کو کچھ کہتے ہیں، طے کر لیں جینے کی تمنا ہے یا مرنے کا ارادہ ہے، دونوں کے ایک ٹکٹ میں مزے نہیں لے سکتے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے  شیری رحمان نے کہاکہ  پی ٹی آئی والے صبح کچھ کہتے ہیں شام کو کچھ کہتے ہیں، طے کر لیں جینے کی تمنا ہے یا مرنے کا ارادہ ہے، دونوں کے ایک ٹکٹ میں مزے نہیں لے سکتے۔


ان کامزیدکہنا تھاکہ   تحریک انصاف اس وقت اندر سے انتشار اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، پی ٹی آئی لیڈر صرف مقتدر حلقوں سے بات کرنا چاہتے ہیں، اگر یہ جمہوری لوگوں کو مقتدر نہیں سمجھتے تو ان کی بھول ہے۔

 شیری رحمان نے کہا کہ ہماری وزیراعظم اور حکومتی کمیٹی سے ملاقات ہوئی ہے، اعتماد کے فقدان کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔  انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو کہہ چکے ہیں کہ ہم سے پہلے بات کی جاتی تو یہ بجٹ بہتر ہو سکتا تھا، صرف سندھ نہیں بلکہ پورے وفاق کی بات کرنی تھی۔

پی پی پی رہنما نے کہا کہ ایف بی آر نے ٹیکس انہی پر لگایا جو پہلے سے ہی ٹیکس دے رہے ہیں، تنخواہ دار طبقے کا ابھی بھی مشکل سے چولہا جل رہا ہے، اس پر ٹیکس لگا دیا، لوگوں کے لیے یہ بجٹ مایوس کن ہوسکتا ہے، ہم چاہتے ہیں اس میں توازن آئے، ہم جو سفارشات پیش کر رہے ہیں اس پر عمل ہونا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں