قومی اسمبلی اجلاس: نامناسب الفاظ کے استعمال پر اپوزیشن رہنما ثنا اللہ مستی خیل کی رکنیت معطل

قومی اسمبلی اجلاس: نامناسب الفاظ کے استعمال پر اپوزیشن رہنما ثنا اللہ مستی خیل کی رکنیت معطل

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں نازیبا الفاظ استعمال  کرنے پر سپیکر نے اپوزیشن رکن ثناءاللہ مستی خیل کی بجٹ  سیشن کیلئے رکنیت معطل  کر دی ۔سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے خواتین ارکان کا مطالبہ تسلیم کر تے ہوئے ا پوزیشن رکن ثناءاللہ مستی خیل کی بجٹ  سیشن کیلئے رکنیت معطل  کی۔

ثناءاللہ مستی خیل نے خواجہ آصف کے بارے میں  میں  نازیبا زبان استعمال کی تھی ۔سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری تھا جس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے رکن ثنا اللہ مستی خیل نے بجٹ سے متعلق تقریر کرتے ہوئے نامناسب الفاظ استعمال کیے۔

اپوزیشن رکن کی جانب سے نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین آپس میں الجھ پڑے، اس دوران ڈپٹی سپیکر نے اجلاس میں 15 منٹ کا وقفہ کردیا۔بعد ازاں اجلاس شروع ہوا تو حکومتی خواتین اراکین نے نعرے بازی اور احتجاج کیا، حکومتی خواتین اراکین پارلیمنٹ نے ثنا اللہ مستی خیل کی رکنیت پورے جاری سیشن کے لیے معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس دروان پی ٹی آئی کے رکن پارلیمنٹ نے احتجاج کرنے والی خواتین کو منانے کی کوشش کی جب کہ مظاہرہ کرنے والی خواتین اراکین نے ثنااللہ مستی خیل کو معاف کرنے سے انکار کر دیا۔حکومتی خواتین اراکین ثنا اللہ مستی خیل کی معطلی کے لیے نعرے بازی کرتی رہیں جس کے بعد اسپیکر ایاز صادق نے ثنااللہ مستی خیل کی اس سیشن کے لیے رکنیت معطل کر دی۔


سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ ثنااللہ مستی خیل کے بیان کی کیسے مذمت کروں، ثنا اللہ مستی خیل موجودہ سیشن میں ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں