سوناکشی سنہا کی  شادی کی تقاریب جاری، رسم حنا کی تصاویر وائرل

سوناکشی سنہا کی  شادی کی تقاریب جاری، رسم حنا کی تصاویر وائرل

ممبئی:بالی وڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا کی شادی کی تقاریب جاری ہیں ، ان کی  رسم حنا کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے ہونے والے شوہر و اداکار ظہیر اقبال کی مہندی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  ممبئی میں سوناکشی اور ظہیر اقبال کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں اس جوڑے کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔سوناکشی اور ظہیر اقبال کے دوست جعفر علی منشی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں سوناکشی اور ظہیر کی رسمِ حنا کی تصویر شیئر کی، تصویر میں سوناکشی  اور ظہیر اقبال کو اپنے دوستوں کے ہمراہ کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مہندی کی تقریب کے لیے سوناکشی سنہا نے گولڈن اور برائون سے ملتے جلتے رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ ان کے ہونے والے شوہر آف وائٹ رنگ کے کرتا پاجامے میں نظر آئے۔اس کے علاوہ سوناکشی کے والد شتروگھن سنہا کے گھر کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جوکہ بیٹی کی شادی کی تقریبات کے لیے لائٹس سے سجا ہوا ہے۔

مصنف کے بارے میں