ہم نے ہر معاملے کو افواج پر چھوڑ دیا جو خطرناک روش ہے، مل کر دہشت  گردی کا سرکچلنا ہے: شہباز شریف 

 ہم نے ہر معاملے کو افواج پر چھوڑ دیا جو خطرناک روش ہے، مل کر دہشت  گردی کا سرکچلنا ہے: شہباز شریف 

اسلام آباد: وزیرا عظم شہبا زشریف کاکہنا ہےکہ پاکستان میں دہشت گردی کامسئلہ انتہائی پیچیدہ ہے،ہم نے مل کر دہشت  گردی کا سرکچلنا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 
پاکستان میں دہشت گردی کامسئلہ انتہائی پیچیدہ ہے،ہم نے مل کر دہشت  گردی کا سرکچلنا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سافٹ سٹیٹ کبھی بھی سرمایہ کاروں کا اعتمادنہیں حاصل کرسکتی۔پائیدارترقی کے لیے قانون کی حکمرانی ضروری ہے۔ان کاکہنا تھاکہ پاکستان کو مختلف حوالوں سے دہشت گردی کا سامنا ہے۔افواج پاکستان نے کئی دہائیوں تک خون بہایا اورکامیابیاں حاصل کیں۔

ان کاکہنا تھا کہ ہم نے ہر معاملے کو مسلح افواج پر چھوڑ دیا جو خطرناک روش ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ صوبے دہشت گردی کےخلاف بھرپور حصہ ڈالیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہاکہ یہ جنگ غیروں کی نہیں ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کی جنگ ہے۔ دہشتگردی کےخاتمے کےلیےہمیں ہمسائیہ ممالک سےسفارتکاری کرنا ہوگی۔چاہتے ہیں ہمسائیہ ممالک کی سرزمین دہشت گردی کےلیےاستعمال نہ ہو۔


وزیر اعظم شہبا زشریف نے مزید کہاکہ گزشتہ حکومتیں دہشت گردی کےحوالےسے بری الذمہ رہیں۔ پاکستان کے دشمنوں نے سوشل سپیس کو زہر آلود کررکھا ہے۔ غریب آدمی کو روزی روٹی کی فکر ہے روزگار کی فکر ہے۔ یہ جنگ ہماری اپنی ہے کسی غیر کی جنگ نہیں لڑرہے۔

مصنف کے بارے میں