9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات: شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں اے ٹی سی میں دائر

9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات: شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں اے ٹی سی میں دائر

لاہور: شاہ محمود قریشی نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں انسداد دہشتگردی عدالت  میں دائر کردیں ۔

شاہ محمود قریشی نے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی  ۔درخواست میں موقف  اپنایا گیا کہ شاہ محمود قریشی پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گئے ، نو مئی کو شاہ محمود قریشی اہلیہ کے علاج کے سلسلے میں کراچی میں مصروف تھے۔شاہ محمود قریشی کو حقائق کے برعکس گرفتار کیا گیا، درخوات میں استدعا کی گئی کہ عدالت شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے۔


واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی پر جناح ہاوس ,عسکری ٹاور,تھانہ شادمان سمیت آٹھ مقدمات جلاو گھیراو کے درج ہیں

مصنف کے بارے میں