اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات جاری کر دیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے تھری ایم پی او کے تحت 15 روزہ نظربندی کے احکامات جاری کیےجس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما شہریار ریاض،اجمل صابر،چوہدری امیرافضل،تیمورمسعود کی نظربندی کے احکامات جاری کر دیے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کر کے 15 دن اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی نظر بندی کی سفارش محکمہ پولیس نے کی تھی جس کی کی توثیق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے کی۔