شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی سرحد کے ساتھ د یوار کی تعمیر شروع کردی

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی سرحد کے ساتھ د یوار کی تعمیر شروع کردی

پیونگ یونگ:شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر شروع کردی ہے۔   اس سلسلے میں سیٹیلائیٹ سے لی گئی تصاویر بھی وائرل ہوئی ہیں۔

سٹیلائٹ سے لی گئی نئی تصاویر میں شمالی کوریا کی جانب کے سرحدی علاقے میں 3 سفید سٹرکچر دکھائی دے رہے ہیں۔ تصاویر میں شمالی کوریا کے علاقے میں زمین کو صاف کر کے سڑک تک رسائی کے قابل بنایا جانا بھی دیکھا جا سکتا ہے۔


شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان غیر فوجی علاقہ ( ڈی ملٹریزائزڈ زون) 1953 میں بنایا گیا تھا جو ڈھائی میل لمبا ہے۔ یہ علاقہ شمالی کوریا کو جنوبی کوریا سے علیحدہ کرتا ہے۔ یہ علاقہ ایک معاہدے کے تحت بنایا گیا تھا۔  

مصنف کے بارے میں