لاہور: معروف قوال اور نعت خواں امجد صابری کی آٹھویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
معروف قوال امجد صابری کو آج دنیائے فانی سے بچھڑے 8 برس بیت گئے لیکن امجد صابری کے مشہور ترین کلام ”تاجدار حرم“ اور ”بھر دو جھولی“ آج بھی ان کے مداحوں کے دلوں میں بسے ہوئے ہیں۔
مجد صابری نے 23 دسمبر 1976 کو کراچی میں معروف قوال صابری گھرانے میں آنکھ کھولی، ان کے والد غلام فرید صابری بھی قوالی کی دنیا کا مشہور نام تھے۔
امجد صابری نے 1988 میں فنی سفر کا آغاز کیا اور اپنی بہترین آواز اور انفرادیت کی وجہ سے سب کے دلوں میں گھر کرلیا۔
امجد صابری نے نہ صرف پاکستان میں قوالیوں کو جلا بخشی بلکہ لندن، امریکا اور بھارت تک میں اپنی آواز کا جادو بکھیرا۔
امجد صابری تین برس قبل 22 جون کو رمضان المبارک کے دوران ایک نجی ٹی وی چینل کی ٹرانسمیشن میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ انہیں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔
صوفیانہ موسیقی کے شعبے میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔امجد صابری کو دو ہزار سولہ میں آج کے روز کراچی میں قتل کردیا گیا تھا۔