سی ٹی ڈی کے پنجاب میں مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، 22 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کے پنجاب میں مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، 22 دہشتگرد گرفتار

لاہور:دہشتگردی خطرات کےپیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں  انٹیلی جنس بیسڈآپریشنز کے دوران 22 دہشت گرد گرفتار  کر لیے۔ 

ترجمان سی ٹی ڈی  پنجاب کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق  152  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 22 دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔  کارروائیاں لاہور، مظفرگڑھ ،اٹک ، ننکانہ صاحب ، بہاول نگر، بہاولپور ، ڈی جی خان ، لودھرا ں، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ ، چکوال ، ملتان اور فیصل آباد میں کی گئیں ۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائی میں لاہور سے  ٹی ٹی پی کے 2 ، اٹک سے القاعدہ کا  خطرناک دہشت گرد گرفتار  کیا گیا ، دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 3 ہینڈ گرنیڈ ، 8 ڈیٹونیٹر ،32 فٹ حفاظتی فیوز وائر، ایک آئی ای ڈی بم ، پرائما کارڈ، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت عبداللہ ، حمید اللہ، کمال خان ، اللہ دتہ، ندیم ، منظر ، معظم ، رمضان ،فیروز خان ،شعیب ، یاسر وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گرد مختلف مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ رواں ہفتے میں 743 کومبنگ آپریشنز کے دوران 104 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جبکہ کومبنگ آپریشنز میں 27062 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ  پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں