بجٹ میں سخت معاشی فیصلے خوش آئند قرار، آئی ایم ایف حکام کی 28 جون کو پاکستان آمد کا امکان

 بجٹ میں سخت معاشی فیصلے خوش آئند قرار، آئی ایم ایف حکام کی 28 جون کو پاکستان آمد کا امکان

اسلام آباد: آئی ایم ایف حکام کی 28 جون کو پاکستان آمد کا امکان ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچول مذاکرات میں مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے سخت معاشی فیصلوں کو بجٹ  کا حصہ بنانا خوش آئند قرار دے دیا۔ ذرائع وزارت خزانہ  کےمطابق آئی ایم ایف نے سیاسی جماعتوں کے مثبت تعاون کی تعریف کی۔ٹیکس چھوٹ کے خاتمے کو محصولاتی کامیابی قرار دیا ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے معیشت کی بہتری کے لیے ٹیکس کی چھوٹ محدود کرنے کو بھی سراہا ہے، آئی ایم ایف کا وفد جون کے آخری ہفتے میں پاکستان پہنچ سکتا ہے۔

آئی ایم ایف کا وفد نئے قرض پروگرام پر بات چیت کے لیے پاکستان آئے گا، پاکستان نے نئے پروگرام سے قبل پیشگی شرائط پر عمل درآمد کیا ہے، پاکستان نے نئے قرض پروگرام سے قبل پیشگی بیشتر اہداف حاصل کرنے میں پیشرفت کی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو توقع ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 28 یا 29 جون تک منظور ہو جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں