وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس، چینی شہریوں کی حفاظت کے اقدامات کا جائزہ لیا

11:16 AM, 22 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں اجلاس ہوا جس میں چینی شہریوں  کی حفاظت  کیلئےاقدامات کا جائزہ لیا گیا اور ملک میں  سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی پلان کے ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وضع کردہ پلان کی ہر سطح پر باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے۔ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کے لئے متعلقہ ادارے قریبی رابطہ رکھیں۔ سکیورٹی پلان پر کسی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں۔


وزارت داخلہ سمیت متعلقہ اداروں کی جانب سے سکیورٹی پلان اور مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا، سربراہ نیکٹا محمد طاہر رائے، کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان اور متعلقہ اداروں اور وزارت داخلہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

مزیدخبریں