ٹی 20 ورلڈکپ: سپر8 مرحلے میں امریکا کو ویسٹ انڈیز نے 9 وکٹ سے شکست دے دی

ٹی 20 ورلڈکپ: سپر8 مرحلے میں امریکا کو ویسٹ انڈیز نے 9 وکٹ سے شکست دے دی

بارباڈوس: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں امریکا کو مسلسل دوسری شکست  کاسامناو ویسٹ انڈیز نے امریکا کو 9 وکٹ سے شکست دے دی۔

 گروپ 2 کی ٹیمیں برج ٹاؤن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 46 ویں میچ میں مدمقابل تھیں جہاں امریکا کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 129 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز نے 130رنز کا ہدف  گیارہویں اُوور میں پورا کرلیا۔  شائے ہوپ 82رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔


ہدف کا تعاقب ویسٹ انڈیز کے لیے بہت ہی آسان رہا جو اس نے 10.5 اوورز میں ایک وکٹ پر پورا کرلیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے امریکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ برج ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ کا آغاز گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے سبب تاخیر سے ہوا تھا۔

 امریکا کی اننگز میں امریکا کے بیٹر گوس نے 29 رنز، نتیش کمار 20، ملند کمار 19، شیڈلی وین شالک وِک 18، ایرون جونز 11 جبکہ علی خان 14 رنز کے ساتھ ناقابل تسخیر رہے۔ ویسٹ انڈیز کے بولر آندرے رسل اور روسٹن چیس نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ الزاری جوزف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مصنف کے بارے میں