اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے
ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر ایک بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا،وفاقی وزراء،آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت اعلیٰ سیاسی اور عسکری حکام شرکت کی۔ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، آئی جیز بھی شرکت کریں گے۔اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے تحت نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا جائے گا ۔غیر ملکی سرمایہ کاری اور سہولتوں سے متعلق امور پر غور ہو گا۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور چینی سرمایہ کاروں سے ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق بھی شرکاء کو بریفنگ دی جائے گی۔ چینی ورکرز کی سکیورٹی سے متعلق بھی حکام بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان ہے۔