دبئی: بحیر اوقیانوس میں لاپتہ ہونے والی آبدوز ٹائٹن کے ملبے کا سراغ مل گیا۔ ریسکیو ٹیم کو ایک لینڈنگ گیئر اور پچھلا کور ملا ہے .میٹرو یوکے کے مطابق یہ دعوی کیاجارہا ہے کہ یہ لینڈنگ گیئر اور کور لاپتہ ہونے والی آبدوز کا ہی ہے ۔ ٹائٹینک کے قریب سے ملنے والے ملبے کے بارے میں ماہرین کی یہ رائے ہے کہ یہ آبدوز ٹائٹن کا ہی ہے ۔آبدوز ٹائٹن پرسواردو مسافروں کے مشترک دوست جس کا نام ڈیوڈ میئرنز بتایاجاتا ہے کا کہنا ہےکہ وہ ایک واٹس ایپ گروپ کا حصہ ہیں جس میں دی ایکسپلوررز کلب شامل ہے۔ ڈیوڈ میئرنز کے مطابق ریسکیو ٹیم کو جو لینڈنگ گیئر اور پچھلا حصہ ملا ہے وہ آبدوز ٹائٹن کا ہی حصہ ہے۔
آبدوز کی تلاش کے دوران ٹائی ٹینک کے قریب زیر سمندر سے یہ ملبہ ملا ہے۔امریکی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ بحر اوقیانوس میں سیاحوں کی لاپتہ آبدوز ٹائٹن کی تلاش میں ملبہ دریافت ہوا ہے۔امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق ماہرین روبوٹ سے ملبے والی معلومات کا جائزہ لے رہے ہیں اس حوالے سے باقاعدہ پریس کانفرنس کی جائے گی اور تفصیلات بتائی جائیں گی ۔
واضح رہے کہ بحرِ اوقیانوس کی گہرائیوں میں لاپتہ ہونے والے آبدوز ٹائٹن کی تلاش کا کام بھی جاری ہے۔ پاکستانی نژاد سیاحوں سمیت 5 پانچ افراد سوار تھے۔پاکستان کے ایک بڑے کاروباری خاندان کے رکن اور برطانیہ میں ’پرنس ٹرسٹ چیریٹی‘ کے بورڈ ممبر 48 سالہ شہزادہ داؤد اور اُن کے 19 سالہ بیٹے سلیمان بھی اُس لاپتہ آبدوز میں سوار تھے۔