آئی ایم ایف سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار نے صحافی کو تھپڑمار دیا

آئی ایم ایف سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار نے صحافی کو تھپڑمار دیا
سورس: File

اسلام آباد: آئی ایم ایف سے مذاکرات کے سوال پر وزیر خزانہ  غصے  میں آگئے ۔ صحافی نے سوال کیا  کہ  آئی ایم ایف سے مذاکرات کب کامیاب ہوں گے  ؟اس پر  اسحاق ڈار نےصحافی کو تھپڑجڑدیا۔ 

نیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں تقریر کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار جیسے ہی روانہ ہونے کے لیے پارکنگ کی طرف جا رہے تھے صحافی نے آئی ایم ایف کے حوالے سے پوچھ لیا۔ 

اسحاق ڈار آگے جاتے ہوئے پیچھے مڑے اور صحافی کو تھپڑا مارا اور سکیورٹی اہلکاروں کو کہا کہ اس سے موبائل چھین کر پھینک دیں۔ 

مصنف کے بارے میں