ایک اور بار یاد دہانی،شنیرا وسیم اکرم کو کس دن کی یاد دہانی کرارہی ہیں؟

05:13 PM, 22 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم کو  ان کی اہلیہ نے شادی کی سالگرہ یاد کرانے کےلیے شادی کی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہے تاکہ ان کو قبل از وقت شادی کی سالگرہ یاد رہے۔ 

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کھلاڑی  اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے انہیں دلچسپ انداز میں شادی کی سالگرہ کی یاد دہانی کروائی ہے۔

 شنیرا اکرم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ، انسٹاگرام پر شوہر وسیم اکرم کے ساتھ اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں یہ خوبصورت جوڑی ریمپ واک کرتی نظر آ رہی ہے۔ شنیرا نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ایک اور بار یاد دہانی، 14 اگست، شادی کی 10ویں سالگرہ، ہوسکتا ہے کہ آپ یاد رکھنے کے لیے گوگل کیلنڈر  کے چند الرٹس سیٹ کر لیں۔

اس انسٹا پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شنیرا اکرم اور وسیم اکرم کو شادی کے 10 سال مکمل ہونے پر مبارکباد اور مستقبل کی زندگی میں بھی اسی طرح ساتھ رہنے کی دعائیں دی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں