نہ بجلی نہ پانی پھر بھی دل ہے پاکستانی: تنگ آکر شہری ہائی ٹینشن لائن ٹاورپر چڑھ گیا

04:49 PM, 22 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی:کراچی میں بجلی اورپانی کا بحران ہے۔ اس وجہ سے شہریوں کو خاصی تنگی ہوتی ہے کیونکہ بجلی اور پانی کا بل تودیاجاتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی نہ تو لائٹ ملٹی ہے نہ ہی پانی ملتا ہے۔کراچی میں ایک شخص پانی اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے تنگ آکر احتجاجاہائی ٹینشن ٹاور پر جا بیٹھا۔ یہ اس شخص کا انوکھا احتجاج تھا۔

وہ شخص اورنگی ٹاؤن 11 نمبر کا رہائشی بتایاجاتا ہے اوراس کا نام  اسحاق حسن تھا۔  وہ اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے صابری چوک پر موجود ہائی ٹینشن لائن کے ٹاور پر جا بیٹھا۔تاہم پولیس نے ریسکیو کا عمل  کیا اور شہری کو نیچے اتارنےمیں کامیاب ہوگئی۔ٹاور پر چڑھنے والے شہری نے پانی فراہم نہ کرنے کی صورت میں خودکشی کی دھمکی دی تھی۔

مزیدخبریں