جی ایچ کیو،کورکمانڈر ہائوس نہیں پاکستان کے دل پر حملہ ہوا:سابق وفاقی وزیر غلام سرور نے بھی  پارٹی چھوڑدی

04:38 PM, 22 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے بھی تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کردیاہے۔ غلام سرور خان کاکہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی کی مذمت کرتا ہوں اور   اس روز جو کچھ ہوا برا ہوا لہٰذا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہا افواج پاکستان کی ملک کی بقا اور سلامتی کےلیے قربانیاں ہیں، یادگار شہدا، جی ایچ کیو اور  فوجی تنصیبات پر حملہ  کرنے والے ملک دشمنی کے مرتکب ہوئے۔

 انہوں نے جی ایچ کیو،کورکمانڈر ہائوس پرنہیں پاکستان کے دل پر حملہ کیا، میں ان تمام ناپاک عزائم اورناپاک اقدام کی مذمت کرتا ہوں۔

غلام سرور  کا کہنا تھاکہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے، جن لوگوں نے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی اس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔ محاذ آرائی پالیسی سے اختلاف پارٹی کے ہر فورم پر بھی کیا، ہمیں محاذ آرائی اور  اداروں کے ساتھ لڑائی نہیں کرنی چاہیے۔

مزیدخبریں