اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس طارق مسعود بینچ سے الگ ہوگئے۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سات رکنی لاجر بنچ سماعت کر رہا ہے۔ سماعت شروع ہوئی تو جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ میں ایک درخواست گزار جواد ایس خواجہ کا رشتہ دار ہوں ۔کسی کو میری موجودگی پر اعتراض ہے تو میں بینچ سے اٹھ جاتا ہوں۔
اس پر درخواست گزار اعتزاز احسن اور اٹارنی جنرل منصور اعوان نے کہا کہ آپ کی بینچ میں موجودگی پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔