راولپنڈی: پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو عیدی دینے کا اعلان کردیا۔ پی آئی اے کی اندرون ملک تمام پروازوں پر مسافروں کے لیے کرایے میں کمی کر دی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے عید کے موقع پر اندرون ملک پروازوں پر رعایت کا اعلان کرتے ہوئے پی آئی اے کی اندرون ملک تمام پروازوں پر مسافروں کو 10 فیصد رعایت کر دی۔
ان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا اعلان عید کے 2 دن کیلئے کیا گیا ہے۔ یہ رعایت عید کی چھٹیوں 30 جون سے یکم جولائی کے دوران ہوگی۔
ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ اندرون ملک سفر کرنے والے مسافر 22 اور 23 اپریل تک رعایتی اسکیم سے استفادہ کر سکتے ہیں اور رعایتی ٹکٹ متعلقہ تاریخ کے لیے فوری طور پر خریدے جا سکتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق عید منانے آبائی علاقے جانے والے مسافروں کے لیے 18 اپریل 2023 سے پانچ خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جولائی کو منائی جائے گی،وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔