اسلام آباد ہائی کورٹ:شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

12:58 PM, 22 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نےشاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی  9 مئی واقعات پر تھانہ ترنول میں درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے دونوں رہناؤں کو کل تک پیش ہونے کی مہلت دیدی ۔

وکیل علی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے    بتایا کہ دونوں رہنما ہائیکورٹ میں پیش ہونے کیلئے صبح ساڑھے سات بجے آئے۔  پولیس نے دونوں رہنماؤں کو ہائیکورٹ کے اندر داخل ہونے سے روکتے ہوئے ہائیکورٹ کے دروازے بند کر دیے تو وہ واپس لوٹ گئے۔

ذ رائع کے مطابق  دونوں رہنماؤں کے وکلا نے استدعا  کی کہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو کل تک پیش ہونے کی مہلت دی جائے۔   ان کے وکلا نے مزید بتایا کہ ہم سی سی ٹی وی فوٹیج نکال رہے ہیں کل عدالت میں پیش کرینگے ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے دو روز قبل شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت درخواستیں خارج کر دی تھیں جس کے بعد دونوں رہنماؤں  نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

مزیدخبریں