22 جون: سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات

10:28 AM, 22 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ آج 22 جون کو سال کا طویل ترین دن جبکہ مختصر ترین رات ہوگی۔

ماہرین فلکیات کے مطابق آج دن کا دورانیہ چودہ گھنٹے جبکہ رات دس گھنٹوں کی ہوگی۔ یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ تبدریج کم ہونا شروع ہو جائیگا اور دسمبر کی 22 تاریخ کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوجائیگا۔

23 دسمبر کے بعد راتوں کا دورانیہ بڑھنا شروع ہوجائیگا۔ دن مختصر ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ اسی طرح بائیس دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔

مزیدخبریں