احسن رمضان ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے 

10:18 AM, 22 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

تہران: پاکستان کے احسن رمضان نے ایرانی حریف کو شکست دے کر انڈر 21 ایشیئن اسنوکر چیمپیئن شپ جیت لی۔ احسن رمضان اے ایف سی انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

ایران میں کھیلے جانے والے انڈر 21 ایشیئن اسنوکر چمپئن شپ کے فائنل میں احسن رمضان نے ایران کے کیوئسٹ کو شکست دے کر بیسٹ آف سیون فریم میں 1-4 سے کامیابی حاصل کی۔

احسن رمضان ایشین انڈر 21 چیمپئن شپ جیتنے والے پہلے پاکستانی کیوئیسٹ ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز ہونے والے ایشیئن اسنوکر چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے احسن رمضان نے بھارتی حریف کو 4-3 سے شکست دی تھی۔

واضح رہے رمضان سے قبل تین پاکستانی فرحان مرزا، ماجد علی اور حارث طاہر چار بار اے ایف سی انڈر 21 چیمپئن شپ کے فائنل کھیل چکے ہیں لیکن کوئی بھی چیمپئن شپ نہیں جیت سکا۔

مزیدخبریں