شہباز شریف نے عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا، 3 نئے معاونین خصوصی مقرر، کابینہ 55 رکنی ہوگئی 

10:40 PM, 22 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ ارکان کی تعداد میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ مزید تین معاونین خصوصی مقرر کردیے جس کے بعد کابینہ کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔ عمران خان کی کابینہ کی تعداد 52 تھی۔ 

نیونیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے تین نئے معاون خصوصی تعینات کر دیئے۔وزیراعظم نے اویس نورانی  ،محمد جہانزیب خان اور ظفرالدین محمود کو معاون خصوصی تعینات کیا ہے۔تینوں معاونین کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ میں معاونین خصوصی کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ وزیر اعظم کے 4 مشیر ،6 وزیر مملکت اور 34 وفاقی وزیر ہیں۔ اس طرح کابینہ کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ معاونین خصوصی، مشیر ، وزرائے مملکت اور وفاقی وزرا کی کل تعداد 52 تھی جس پر جب موجودہ حکمران اپوزیشن میں تھے تو تنقید کرتے تھے لیکن اپنی حکومت آنے پر اب کابینہ 55 رکنی کرلی ہے۔ 

مزیدخبریں